دانشور یا تجزیہ کار خواہ کچھ بھی کہیں لگتا ہے کہ پاکستانی عوام وہ تمام باتیں جانتے ہیں جو جنرل شوکت سلطان جیسے محب وطن پاکستانی نہیں چاہتے کہ وہ جانیں۔
مثلاً باجوڑ کی کارروائی کی پاکستانیت یا امریکیت پر جو بحث چھڑی ہے میں نے اس پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کی رائے پوچھی تو بولا سیدھی سی بات ہے کہ جب آپ نے کسی کو باپ مان لیا تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ آپ کی ماں پر پہلا حق بھی اسی کا ہے۔ مجھے بات آگے بڑھانے کی جرات نہ ہوئی۔
Source: BBCUrdu
No comments:
Post a Comment